پیغام پاکستان سیمینار

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پیغام پاکستان سیمینار ، چیف گیسٹ مرکزی راہنما تحریک انصاف، کنوینر قومی پارلیمانی ٹاسک فورس براۓ ترقی، ریاض فتیانہ ممبر قومی اسمبلی، سابق وزیر تعلیم نے آج اسلام آباد کے ضروری اجلاس کے بعد کمالیہ پہنچے اور سیمینار میں شرکت کی جس میں علاقہ بھر سے اکابرین، معلمین، دانشور، سماجی، فلاحی، دینی،سیاسی، صحافی، پروفیسرز، ڈاکٹرز، ووکلاء اور مختلف شعبہ ہائے جات سے منسلکہ افراد نے شرکت کی اور پیغام پاکستان کے موضوع اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر جناب ریاض فتیانہ صاحب نے کہا کہ ملک و قوم اس وقت ترقی کے دھارے پر پہنچتی جب بچوں کی مثبت نشوونما و تربیت گھر سے اچھی شروع ہوکر معاشرے کے مثبت ماحول میں پھلتی پھولتی ہے، ہمارے ماؤں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ملک میں ہر منفی سوچ کا مقابلہ کرنا ہوگا، سیمینار کے اختتام پر چیف گیسٹ ریاض فتیانہ صاحب نے مہمان کرام کو تحائف پیش کیے ۔

(Visited 9 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *