کمالیہ نیوز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) جمعیت علماء اسلام (س) پاکستان کے صوبائی ترجمان پیر یوسف بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں ریاست مدینہ کی بات کی ہے ۔انکی یہ بات انتہائی خوش آئند ہے ۔ریاست مدینہ کی بات اس وقت تک مکمل ہو گی جب پورے ملک میں نفاذ شریعت کا نفاذ ہو گا۔ جمعیت علماء اسلام عمران خان کے ساتھ ملک میں نظام اسلام کے نفاذ کے حوالہ سے مکمل تعاون کرے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے وہ ملک میں نام نہاد تحریک چلا کر ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنے روٹھی ہوئی عوام کو منائے اور پارلیمنٹ میں آکر بات کرے ایسی فضول باتیں کرنے سے انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔ پانچ سال تک آنے والی عمران خان کی حکومت کو حکومت کرنے کا موقع دینا چاہیے اس وقت ملک انتہائی خطرناک صورت حال سے گزر رہا ہے ملک کو اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ جمعیت علماء اسلام کسی بھی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی آنے والی موجودہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بننے جا رہی ہے اور ہم بھی کوشش کر رہے ہیں کہ مولانا معاویہ اعظم سمیت دیگر آزاد ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) کمالیہ کی معروف سماجی شخصیت راؤف سلیم بیگ نے ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حلقہNA-113سے MNA ریاض فتیانہ اور PP-122سے MPAآشفہ ریاض کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔ ریاض فتیانہ ایک سمجھ دار اور درد دل رکھنے والا سیاستدان ہے جو صرف عوامی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے ہم MNA ریاض فتیانہ اور MPAآشفہ ریاض کو بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) رہنما مسلم لیگ ن سردارحافظ تنویرگجرنے کہاہے کہ سیاست میں ہارجیت الیکشن کاحصہّ ہے ہم نے بھرپورطریقے سے الیکشن لڑا ہارنے سے گھبرانانہیں چاہیے عوام نے ہم کوبے انتہاعزت سے نوازاہے ہم کمالیہ کی عوام کے انتہائی مشکورہیں۔ ہم انشااللہ علاقے کی بہتری کیلئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ا لیکشن ختم ہوگیاہے تمام لوگ ہمارے بھائی ہیں ہم بھائی چار ے کی فضاکوعام کریں گے۔ ہم کوکمالیہ سے وہ سیاست ختم کردینی چاہیے جس سے نفرت پیداہومحبت والی سیاست ہونی چاہیے تاکہ علاقائی مسائل کاحل نکلے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ان ایکشن ، ناجائز منافع خوری کرنے والے متعدد دوکانداروں کیخلاف کاروائی،تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر رانا شاہد ندیم نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد دوکانداروں کریانہ سٹور، سبزی و فروٹ فروشوں کو بھاری جرمانے عائد کیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا کہناتھاکہ ناجائز منافع خوری کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں۔ناجائز منافع خور معاشرے میں مہنگائی بڑھانے کا سبب بنتے ہیں اس لیے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے اگر ناجائز منافع خور باز نہ آئے تو آئندہ جرمانوں کے ساتھ ساتھ سخت سزائیں بھی دی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) جج کا نا مناسب رویہ ،کمالیہ بار کے وکلاء کی ہڑتال کا 12 واں روز ۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ بارایسوسی ایشن سول جج محمد اعجاز کے نا مناسب رویہ کے خلاف ہڑتال پر ہیں۔ آج کمالیہ بار کے وکلاء کی ہڑتال کا 12 واں روز تھا۔ کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔ ججز بھی صبح عدالت کا وقت شروع ہو تے ہی تاریخیں ڈال کر ریٹرنگ روم چلے گئے۔ جس سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب سیشن جج ٹوبہ اور اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ہڑتال کا نوٹس نہ لینے پر کمالیہ بار کے جنرل سیکرٹری رانا طارق جاوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر صورتحال کا نوٹس نہ لیاگیا تو حالات مزید سنگین ہو نے کا خطرہ ہے کیونکہ عدالتوں میں اگست کی چھٹیاں شرو ع ہو رہی ہیں اور چھٹیوں میں پہلا ہفتہ مذکورہ جج محمد اعجاز ہی پہلے ہفتہ ڈیوٹی پر ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) عامر ڈوگراورغلام باہو بھٹہ کی جنرل سیکرٹری پریس کلب کمالیہ سے ملاقات، باہمی اتفاق رائے سے لورز گروپ کا نام تبدیل کرکے ’’اتفاق گروپ‘‘ رکھ دیا گیا، گروپ مکمل طور پر غیر سیاسی ہوگا، نوجوانوں کی فلاح و بہبو دکیلئے کردار ادا کرے گا۔ تفصیلا ت کے مطابق کمالیہ کے ابھرتے ہوئے نوجوان سردار عامر عباس ڈوگر اور غلام باہو بھٹہ گجر کی جنرل سیکرٹری پریس کلب کمالیہ سے خصوصی ملاقات کی ،ملاقات کے دوران مذکورہ نوجوان رہنماؤں نے بتایا کہ انہوں نے کمالیہ کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام قبل ازیں کمالیہ لورز گروپ تجویز کیا گیا تھا جو کہ باہمی مشاورت سے تبدیل کرکے ’’اتفاق گروپ‘‘ رکھ دیا گیاہے ،اتفاق گرو پ جو صرف اور صرف کمالیہ کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کردار ادا کرے گاہمارا گروپ مکمل طور پر غیر سیاسی ہوگا،دیگر گروپوں کی طرح ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ۔ اس موقع پر سردار عرفان ڈوگر اور رانا سمیع اللہ بھی موجود تھے۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *