کمالیہ : شہری کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن پر ایف بی آر نے تحقیقات شروع کر دی

میرے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کیسے آئے ، نہیں معلوم : کمالیہ کے شہری کی گفتگو

کمالیہ (04 جنوری2019) کمالیہ کے شہری کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن پر ایف بی آر نے تحقیقات شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق کمالیہ کے رہائشی یاسین کے اکاؤنٹ میں ایک سال کے دوران 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی جس پر تحقیقات شروع کی گئیں اور یاسین کو نوٹس جاری کیا گیا۔

نوٹس کے جواب میں یاسین نے موقف اختیار کیا کہ اس نے تین سال قبل بینک سے قرضہ لیا تھا جو ابھی تک ادا نہیں کرسکا اس کی چیک بک بینک کے کریڈٹ آفیسر عظیم نے پاس رکھ لی تھی۔

یاسین کے مطابق اس کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کیسے آئے اسے نہیں معلوم ، یاسین نے معاملہ کی انکوائری کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔ واضح رہے کہ یاسین کے اکاؤنٹ سے ایک سال کے دوران 4 کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *