کمالیہ : پٹرول پمپوں پر لوٹ مار ۔ شہریوں کو کم مقدار میں پٹرول کی فراہمی

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پٹرول پمپوں پر لوٹ مار ، کوئی محکمہ مانیٹرنگ پر مامور نہیں پیما نوں ، میٹروں میں ردوبدل ،شہریوں کو کم مقدار میں پٹرول کی فراہمی معمول بن گیا ڈی سی ٹوبہ سے شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپ مالکان نے شہریوں کا بھرکس نکال دیا۔ پیمانوں اور میٹروں میں مبینہ طور پر ردوبدل کر کے شہریوں کو پٹرول کی کم مقدار فراہم کی جا رہی ہے۔ بیشتر پمپوں پر 1 لیٹر پٹرول ڈلوانے پر ٹینکی میں آدھا لیٹر پٹرول بھرا جا رہا ہے۔ شہر میں موجود پمپوں پر تھوڑی جبکہ شہر کے باہر پمپوں پر لوٹ ما ر کی انتہا کر دی گئی ہے۔پٹرول پمپوں کی ما نیٹرنگ کے اختیارات محکمہ لیبر سے واپس لئے جانے کے بعد پیمانہ جا ت کی کمی کی شکایات معمول بن گئی ہیں۔ جبکہ عیدالااضحی کی آمد پر پٹرول پمپوں پر لوٹ مار میں مزید اضا فہ ہو گیا ہے۔شہریوں نے ڈی سی ٹوبہ سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *