ریاض فتیانہ کی صدر پاکستان سے ملاقات

ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ایم این اے ،ریاض فتیانہ کی صدر پاکستان سے ملاقات، ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد ،دورہ چین کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ حلقہ این اے-113سے تحریک انصاف کے رہنما ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے آج پاکستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ایم این اے، ریاض فتیانہ نے ڈاکٹرعارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے خصوصی طور پر اپنے دورہ چین کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

(Visited 3 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *