سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر کمالیہ بار کی ہڑتال

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر کمالیہ بار کی ہڑتال،کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا، حکومت نے آتے ہی سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور منی بجٹ کا اعلان کرکے زیادتی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر کمالیہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے گذشتہ روز مکمل ہڑتال کی گئی ۔کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جس سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر کمالیہ بار کے عہدیداران کا کہناتھا کہ حکومت نے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سخت زیادتی کی ہے اور اب حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں کی جار ہی ہیں۔ جو کہ عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔ واضع رہے کہ حکومت نے گذشتہ روز گھریلو صارفین کیلئے 20 فیصد تک جبکہ کمرشل صارفین کے بلوں میں 143 فیصد تک اضافہ کا اعلان کیا ہے۔

(Visited 5 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *