لاہور بیسٹول ۔’’پھول‘‘ اور اکادمی ادبیات کے سٹال پربچوّں کی سرگرمیاں‘ مصوری اور خطاطی کے مقابلوں میں حصہّ لیا

لاہور ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) بچوّں کے سب سے مقبول میگزین ماہنامہ ’’پھول‘‘ اور کادمی ادبیات اطفال کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر لاہورمیں ہونے والے لاہور بیسٹیول (بُک فیئر) میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات اور ملک بھر سے پھول کے قارئین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوّں کے درمیان خطاطی، مصوری اور ذہنی آزمائش کے مقابلے کروائے گئے اور بچوّں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ایڈیٹر ’’پھول‘‘ محمد شعیب مرزا اور سیکرٹری اکادمی وسیم عالم نے اپنے آٹو گراف کے ساتھ پھول میگزین اور کتابیں بچوّں اور آنے والے مہمانوں میں تقسیم کیں۔ وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے ’’پھول‘‘ کے سٹال کا دورہ کیا تو محمد شعیب مرزا نے اپنی کتب اور پھول میگزین انہیں پیش کئے اور بچوّں کے ادب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر آصف جاہ، ڈاکٹر فوزیہ تبسم، محمد ممتاز راشد، سید علی بخاری، امجد اسلام امجد، محمد عثمان طفیل ، احمد سہیل نصر اللہ ، حسین احمد شیرازی، مجاہد عکاشہ، حکیم راحت نسیم سوہدری، تسنیم جعفری، علامہ عبدالستار عاصم، بشریٰ صاحبہ، رابعہ رحمٰن، علی رضا، فراست بخاری، ڈاکٹر فضیلت بانو، ڈاکٹر نجیب جمال، ڈاکٹر نور الزمان رفیق ، توقیر شریفی کے علاوہ دیگر شامل تھے۔

(Visited 14 times, 2 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *