معاشرتی بگاڑ کیوں ؟۔۔۔ تحریر : گوہر اقبال خٹک

اگر ہم آج کے معاشرے پر نظر ڈالیں تو آج کا معاشرہ اب وہ معاشرہ نہیں رہا ۔جس طرح ایک اسلامی معاشرہ ہونا چاہیے ۔آج کا ہمارا معاشرہ ہر اعتبار سے خراب ہے وہ کونسی برائی نہیں جو ہماری معاشرے میں نہیں پائی جاتی۔ ہمارا معاشرہ اب بگڑ چکا ہے۔
آخر ہمارا معاشرہ بگڑا کیوں؟۔
وہ کونسے اسباب ہے جسکی وجہ ہمارا معاشرہ بگڑ گیا۔
تو تاریخ کے اوراق دیکھنے سے یہ بات عیاں ہوگئی۔
کہ آج کے معاشرے میں اخلاق کا فقدان ہے۔
اخلاق نامی چیز دور دور تک ہمارے معاشرے میں نظر نہیں آتی۔ حالانکہ دنیا کا کوئی بھی مذھب ہو یا قانون معاشرے میں توازن رکھنے کے لئے اخلاق کا درس دیتا ہے ۔ اگر ادیان عالم پر نظر ڈالیں تو اخلاق کو تہذیب و ترقی کو مرکزی حیثیت دیتا ہے بلکہ بیشتر ادیان ضابطوں اور زندگی کے نظاموں کا دارومدار ہی اخلاق پر رکھتے ہے۔
اگر معاشرے کو سنوارنا ہے تو اخلاق کو پروان چڑھانا ہوگا۔

(Visited 32 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *