نوری مسجد محلہ چڑھ کمالیہ میں محفل میلادِ مصطفیٰ ﷺ آج منعقد ہو گی

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) محفل میلاد مصطفیٰﷺ آج 6 دسمبر 2018 بروز جمعرات بعد از نمازِعشاء بمقام نوری مسجد محلہ چڑھ کمالیہ میں ہو گی۔ محفل میلاد مصطفیٰﷺ قاری محمد اکمل نوری کے زیر سرپرستی منعقد ہوگی۔ محفل کی صدارت پروفیسر سید عارف محمود بخاری صاحب اوچ شریف والے کریں گے۔محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں تلاو تِ قرآن کا شرف قاری ساجد حسین فریدی حاصل کریں گے، محفل میلاد مصطفیٰ ٰﷺ میں حضرت علامہ مولانا بشارت علی رضوی صاحب آف کمالیہ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد شفیق الرحمٰن نقشبندی ادا کریں گے۔ نعت خواں حضرات میں محمد عظیم قادری عطاری، حافظ عبدالکریم آف ملتان ، نوید احمد قصوری، استاد ایوب حسین خان آف چیچہ وطنی، محمد فیصل حسین نقشبندی، صدام حسین صاحب شامل ہیں جو ہدیہ نعت گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔
محفل کے بعد لنگرِ مصطفائی عام ہوگا۔
محفل کا اہتمام محمد سجاد، المدینہ موبائل، مدنی آٹا چکی، شہباز ٹیلرز اور اہلِ محلہ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

(Visited 11 times, 2 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *