مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر مسلم اُمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔ ملک کریم خان

اس وقت حالات ایسے بن گئے ہیں کہ ہمارے شامی بہن بھائی اپنے ہی ملک میں اجنبی ٹھہرے ہیں۔ گفتگو 

پشاور (نمائندہ اکرام الدین) یوتھ کونسلر ملک کریم خان نے کہا کہ شام میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مسلم اُمہ کی گھمبیر خاموشی قابل مذمت ہے شامی علاقے مشرقی غوطہ پر روسی حکومت کی جانب سے مسلسل بمباری اور پھر اس پر مسلم حکومتوں کی جانب سے مسلسل بمباری اور پھر اس پر مسلم حکومتوں کی جانب سے گھمبیر خاموشی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار یوتھ کونسلر ملک کریم نیہمارے نمائندے کے ساتھ اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حالت ایسے بن گئے ہیں کہ ہمارے شامی بہن بھائی اپنے ہی ملک میں اجنبی ٹھہرے ہیں عالمی سلامتی کونسل کی جانب سے اس پر نوٹس لیا جانا چاہیے اور عالمی سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ روس کی جانب سے کی جانے والی اس تخریب کاری کو بند کروائے۔

(Visited 31 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *