بلدیاتی الیکشن میں حصہّ لوں گا۔ چوہدری رمضان پرویز

 ،مگر ضلعی چیئرمین کا اُمیدوار نہیں 

 ملک میں کوئی مہنگائی نہیں ،اپوزیشن ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔ 

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما برادر گورنر پنجاب چوہدری رمضان پرویز نے چیئرمین انجمن صحافیاں کمالیہ پیر محمد یوسف بخاری کے بھتیجے رانا سکندر کی رہائش گاہ پر پریس کلب کمالیہ کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی 100 دن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ کرپٹ سیاستدانوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ۔اس وقت ملک مختلف بحرانوں کا شکار ہے۔ اُمید ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان ملک کو ان بحرانوں سے باہر نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے۔کرپٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔کرپشن کے خلاف بلا امتیاز نیب کاروائی کر رہا ہے۔اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں۔ اپوزیشن کا حکومت پر الزام بلا جواز ہے۔بلدیاتی نظام کے بارے میں ابھی صورتحال واضع نہیں ہوئی تاہم بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہّ لونگا۔ فی الحال ضلع ناظم یا ضلعی چیئرمین کا اُمیدوار نہیں ہوں۔ پارٹی جس عہدہ پر بھی الیکشن لڑائے گی لڑوں گا۔ مہنگائی کے سوال پر چوہدری رمضان پرویز کا کہناتھا کہ ملک میں کوئی مہنگائی نہیں۔ اپوزیشن ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *