عالمی ادارے بے سہارہ کشمیریوں کی مدد کریں ۔ اکرام الدین

کشمیر میں انڈین آرمی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوس ناک ہیں۔ چیف گلوبل میڈیا یورپ

یورپ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) بین الاقوامی اعلیٰ صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی اور گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کی مدد ہم ایک طریقہ سے کر سکتے ہیں کہ ریڈ کراس ایک بین الاقوامی تنظیم ہے اگر بیرون ملک رہنے والے مسلمان اس تنطیم کو خوراک کے ڈبے، دودھ کے ڈبے اور زندگی بچانے والی ادویات بھجوانا شروع کر دیں اور لکھیں کہ یہ کشمیر میں کرفیو زدہ علاقوں میں بیھجوا دیں تو ان کو لازمی ایسا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ اس بات سے دو فائدے ہوں گے ایک تو انڈین آرمی کو لازمی ریڈ کراس کو اس کی اجازت دینا پڑے گی دوسرا فائدہ مسلئہ کشمیر اور کرفیو میں قید لوگوں پر دنیا کے لوگوں کی توجہ مبذول ہو جائے گی جموں کشمیر میں پیچھلے کئی روز سے انڈین پرائم منسٹر نریندر مودی کے حکم کرفیو نافظ العمل اور انڈین آرمی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں چیف ایگزیکٹو بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی اکرام الدین نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا ایک لاکھ کشمیری جن میں خواتین بوڑھے بچے نوجوانوں اور مریضوں کو خوراک میڈیسن کی قلت کی وجہ سے زبردست تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ ان مظلوموں بے سہارہ کشمیریوں کی کھل کر امداد کریں انٹرنیشنل این جی او ریڈ کراس ایمنسٹی انٹرنیشنل کو امداد فلفور فراہم کرنا چاہیے کہیں یہ نہ ہو کہ جب عالمی ادرے جاگ جائیں تو کشمیری مظلوم عوام ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سو نہ جائے انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت کشمیری دُکھی انسانیت کی خدمت اور مدد کا وقت ہےآیئے ہم سب ملکر کشمیریوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ کشمیر کی مظلوم عوام کی مدد ہو سکے۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *