پائی خیل نیوز

پائی خیل (حافظ کریم اللہ چشتی سے۔ بیوروچیف ہماری بات پاکستان ) گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول پائی خیل میں ڈبل سٹوری عمارت تعمیرکرکے طلباء وسٹاف کی تکالیف کاازالہ کیاجائے ۔تفصیلات کے مطابق1854 ؁سے تعمیرگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول پائی خیل میں کلاس رومزکی تعدادکم ہونے سے طلباء وطالبات سمیت سٹاف کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔کیونکہ 14مرلہ پلاٹ پرچارکمروں پرمشتمل سکول میں130بچے زیورتعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔علاوہ ازیں سکول کارقبہ کم ہونے کیوجہ سے طلباء کوکھیل کاگراؤنڈتک میسرنہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ حمیداللہ خان، خان زمان خان ،محمدعمران ودیگرنے وزیرتعلیم مرادراس،سیکرٹری تعلیم پنجاب ،سی اوایجوکیشن میانوالی سے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول پائی خیل میں ڈبل سٹوری عمارت تعمیرکرنے کے لئے فنڈزکی فراہمی کامطالبہ کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (حافظ کریم اللہ چشتی۔ بیوروچیف ہماری بات پاکستان ) پائی خیل شہرمیں بوسیدہ کھمبے اورلٹکتی تاروں نے شہریوں کوپریشان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل شہرمیں مختلف محلوں کبی خیل، دروخیل،نواب خیل، خلوخیل اوردیگرمحلہ جات میں لوہے کے بوسیدہ کھمبے جن کی بنیادیں زنگ آلودہوکرکھوکھلی ہوچکی ہیں تیزہواکاجھونکاآنے سے جھولنے لگتے ہیں جس کے باعث حادثہ رونماہونے کاقوی امکان ہے ادھرکھمبوں سے شہریوں پرلٹکتی تاریں موت بن کرمنڈلارہی ہیں ڈھیلی اورلٹکتی تاریں آپس میں کئی دفعہ ٹکراجاتی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پیداکردیتی ہیں ادھرواپڈاکی کھمبے کی کئی بجلی لائنیں لوگوں کے گھروں اوردرختوں کے اوپرسے گزررہی ہیں جس سے جانی نقصان کااندیشہ ہے ۔لیکن ستم درستم یہ ہے کہ واپڈاکے اہلکاروں نے چپ سادھ رکھی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے بوسیدہ کھمبوں کی تبدیلی ڈھیلی تاروں کودرست کرنے اوردیگراصلاح واحوال کاایس ای واپڈااورمتعلقہ ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے ۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *