سٹوڈنٹس کی بہترین تربیت اور بھلائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 717  گ ب مرکز اسوار شاہ کمالیہ میں میٹنگ کا انعقاد جس کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ جناب تنویر احمد غزالی صاحب ہمراہ محمد عمار ناصر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے کی۔ اس دوران کوالٹی ایجوکیشن، آمدہ امتحانات جماعت پنجم اور ہشتم، نئے مانیٹرنگ انڈیکیٹرز اور دیگر معاملات زیرِ بحث آئے۔ تمام شرکا نے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ سٹوڈنٹس کی بہترین تربیت اور بھلائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ وہ معاشرے کے باوقار شہری بن سکیں۔

(Visited 29 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *