نواز شریف کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کا ایسا اعلان کے قوم کی خوشی کی انتہا نہ رہی

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے یونین کونسل نمبر 64 کے صدر آصف پٹھان نے کہا کہ کسی بھی سیاسی رہنما کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت پاکستان میں ایک خاص ایجنڈے کے تحت حکومت کرنے کے لیے اقتدار میں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کم از کم شریف خاندان این آر او لینے کی کوششیں کر رہا ہے کیونکہ انہوں نے پہلے بھی پرویز مشرف سے این آر او لیا تھا مگر ان کو یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ یہ پی ٹی آئی کا دور حکومت ہے جس نے عوام سے اس بات پر ووٹ لیا ہے کہ ہم کرپٹ مافیا کا احتساب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کرپٹ مافیا نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے جس سے نہ صرف ملک کو سیاسی بلکہ معاشی نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

(Visited 34 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *