چیچہ وطنی : تھانہ فرید کوٹ (ساہیوال) کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں ولائتی شراب پکڑی گئی

چیچہ وطنی ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) تھانہ فریدکوٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائی،انچارج چوکی کوٹ خادم علی شاہ ملک ندیم انورکی سربراہی میں پولیس پارٹی نے بھاری مقدارمیں ولائتی شراب پکڑکر ملزمان کو پابندسلاسل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسے ملتان جانے والی4727نمبری GLIکارکوگلاں والی پٹرول پمپ پرسپیشل چیکنگ کے دوران روکا گیا مگر ملزمان نے فرارہونے کی کوشش کی جسے پولیس پارٹی نے دبوچ لیا اور دوملزمان محمدشاہداورمحمدقدیرکوبھاری مقدارمیں ولائتی شراب کی بوتلوں سمیت دھرلیااور ضروری کاروائی کے بعد حوالات میں بند کردیا۔

(Visited 16 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *