پنجاب یونیورسٹی نے سویرا مجیب شامی دختر مجیب الرحمان شامی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

لاہور ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان )  پنجاب یونیورسٹی نے سویرا مجیب شامی دختر مجیب الرحمان شامی کو کمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’سوشل میڈیا اور سیاسی ابلاغ ، پاکستانی سیاست کاروں میں فیس بک اور ٹویٹر کا استعمال اور متعلقہ عوام کے ردعمل کا تجزیہ‘‘ کے موضوع پر مقالے کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔
ڈاکٹر سویرا شامی پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر فرائض انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنا مقالہ ڈاکٹر عائشہ اشفاق اوروائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی زیر نگرانی مکمل کیا۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *