جب تک اُمت مسلمہ سیرت رسول پاک ﷺ سے محبت کرتی رہے گی کامیابی و کامران اسکا مقدر رہے گی۔

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) حضور ﷺ کی زندگی مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔ محسن کائنات نبی مہربان ﷺ کی دنیا میں آمد پر اُمت مسلمہ جو اظہار و مسرت اور خوشیاں مناتی ہے وہی اہل ایمان کی حضرت محمد ﷺ سے محبت کا مظہر ہے۔ اور جب تک اُمت مسلمہ سیرت رسول پاک ﷺ سے محبت کرتی رہے گی کامیابی و کامران اسکا مقدر رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے سوسائٹی کے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام رحمتہ للعالمین کانفرنس کا انعقاد 7دسمبر2018کو ہو گا۔ جس میں ممتاز عالم دین علامہ صابر حسین سیالوی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب فرمائیں گے۔ اسکے علاوہ کانفرنس کی صدارت سجاد مسعود تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک فرمائیں گے۔ کانفرنس میں ممتاز نعت خواں حضرات نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے نئے سیٹ اپ کے لئے اراکین سے باہمی مشاورت جاری ہے۔ تاہم بہت جلد نئی تنظیم سازی کر دی جائے گی۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *