کلک لورزفار سپیشل چلڈرن کی طرف سے آگاہی مہم کے سلسلے میں پروگرام (آج کی بیٹی ، کل کی ماں)۔

آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ سپیشل بچوّ ں کی بھر پور پرفارمنس نے پروگرام میں چار چاند لگا دیئے۔

لاہور (عارف اے نجمی سے) سپیشل بچوّں کے بارے میں آگاہی مہم کے سلسلے میں کلک ٹیم کا چوتھا پروگرام گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج فار وومن گلبرگ لاہور میں منعقد کیا گیا پروگرام میں میڈیم ریحانہ یاسین(سائیکالوجسٹ) نے بچوّں کی پیدائش سے پہلے احتیاط اور پیدائش کے بعد کے حوالے سے بہترین لیکچر دیااس لیکچر کے حوالے سے کالج کی بچیوّں سے سوال بھی پوچھے گے اور ٹھیک جواب پہ ان کو انعامات دئیے گئے خواتین کے حقوق کے حوالے سے مس سلمہ مظفر نے حکومت پنجاب کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کیا گورنمنٹ شاداب سکول اور سینٹرل سکول اور ہوم اکنامکس کالج کے سپیشل شعبہ کے خصوصی بچوّں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے دن مو لیے،اس موقع پہ چیف ایڈیٹر کلک میگزین شکیل فاروقی نے کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں ان بچوّں کے بارے میں آگاہی دی جائے جس سے ان کی پیدائش میں کمی ممکن ہو سکتی ہے ساتھ ہی ہماری کوشش ہوتی ہے کہ خصوصی بچوّں کی ضروریات کا خیال رہے اور اسے پورا کیا جائے انہوں نے کہا اﷲ کا خاص کرم ہے جس نے مجھے اتنی اچھی ٹیم دی ہے شہزادہارون بھٹہ، کاشف انور، شیخ پرویز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،ہوم اکنامکس کالج میں ایک شعبہ سپیشل بچوّں کے لیے ہے کلک ٹیم نے ان بچوّں کی ضروریات کے لیے ان کو کمپوٹرز گفٹ کیے تمام سپیشل بچوّں کو گفٹ دیے گے دس نابینا افراد کو سفید چھڑیاں دی گئیں کلک ٹیم کی طرف سے اعجاز خان،مختار احمد ،شکیل احمد خان،راجہ حسن اختر،وسیم حسن،جمشید اقبال،سہیل ستار،عائشہ بٹ، سمیرا ملک،آخر میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر امبرین صغیر نے کلک ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آگاہی کے بارے میں ایسا اچھا پروگرام کیا ہمارے سپیشل بچوّں کے لیے کمپوٹرز اور گفٹ لائے کلک کہ اہم رکن عابد ہاشمی نے نہ صرف پروگرام کی میزبانی کی بلکہ اپنی مد بھری آواز میں بچوّں کے ساتھ مل کے گیت پیش کیئے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *