عبدالقادر بسی خیل کا پی کے 35 سے آزاد امیدوار کے حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ میڈیا سے گفتگو

تورغر(ضیاء الرحمٰن یوسفزئی کی رپورٹ) عبدالقادر بسی کا پی کے 35 سے آزاد امیدوار کے حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ انہوں نے ہمارے نمائندے کو ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم نے ابھی تک عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ کے لئے بھی پُر عزم ہیں، لوگوں نے سیاست کو دھینگا مشتی بنایا ہے در حقیقت سیاست عوام کے خدمت کا نام ہے،ہم نے آزاد حیثیت لڑنے کا فیصلہ کر کے اِن شاء اللہ بھاری اکثریت سے ووٹ لیکر کامیاب ہونگے،اور تورغر کو حقیقی معنوں میں خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،
مخالفین کی نیندیں حرام کردیں گے، ہم پر مسلط حکمران کئی سالوں سے تورغر کے عوام پر حکومت تو کر رہے ہیں لیکن عوام کے لئے کچھ کرنا تو دور کنار سوچتے تک نہیں ہیں، غریب عوام کے ووٹوں سے کرسی تک پہنچنے کا نشہ جو ہے وہ تو پورا ہوجاتا ہے لیکن کل قیامت میں اللہ کو کیا جواب دینگے، ہم تورغر کے عوام پر اور ظلم کرنے کسی کو نہیں دینگے ان کی حقوق کی بات ہر فورم پر اُٹھائیں گے اور ان کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم سے بروقت آگاہ کریں گے۔

(Visited 29 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *