سماجی شخصیت نعمان بشیر کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

ممبر صوبائی اسمبلی احسن ریاض فتیانہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سماجی شخصیت نعمان بشیر کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد فلیورز فیملی ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 58 احسن ریاض فتیانہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ جنم دن کے موقع پردوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے نعمان بشیر کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔حلقہ احباب دوستوں نے نعمان بشیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور عمر خضری کی دعا کی۔تقریب میں علاقہ کے نوجوانوں دوست احباب نے شرکت کرکے مخلصانہ رشتوں کے تسلسل کا عہد کیا۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان نعمان بشیر کا کہنا تھا کہ دوستوں کی محبتیں میرے لیے سرمایہ حیات اور نعمت عظمیٰ سے کم نہیں ہیں خدائے لم یزل کے حضور دعاگو ہوں کہ پروردگار ہمیشہ محبتیں پھیلانے کی توفیق سے بہرہ مند فرمائے۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیااورمہمانوں کے اعزاز میں پروقار عشائیہ دیا گیا۔

 

(Visited 40 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *