!پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو کیوں ہرایا ۔ حیران کن وجہ سامنے آگئی

(اسلام آباد ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ نیوز ایڈیٹر ہماری بات پاکستان
وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی پاک انگلینڈ ون ڈے کرکٹ میچ دیکھا تھا شکست پر وزیراعظم نے مجھے فون کیا اور پاکستان کی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ۔ٹی ٹونٹی میں بہتر کارکردگی کیلئے ہم نے اوپنرز کو تبدیل کر دیا اور پاکستان کو فتح مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر بین الصوبائی رابطہ نے سوالات کے جواب کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم نے پاک انگلینڈ ون ڈے کرکٹ میچ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور مجھے فون کیاجس پر ٹیم نے حکمت عملی کو تبدیل کیا اور ٹی 20 میں اوپنرز تبدیل کر دیئے گئے۔ وزیر کے اس جواب پر بعض اراکین نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ ون ڈے اور ٹی 20 کے لئے الگ الگ ٹیمیں ہوتی ہیں۔ کھلاڑی بھی مختلف تھے۔ ون ڈے میں اوپنرز ناکام ہوئے جس کو دیکھ کر ٹی 20 کے اوپنرز تبدیل کر دیئے گئے۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے کہاگیا کہ حکومت کی جانب سے کامیابی کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(Visited 57 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *