پیرمحل گردہ سکینڈل کیس، ڈاکٹر کشف اور نجف ریاض اللہ کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے

پیرمحل ( ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے پیرمحل میں گردہ سکینڈل میں ملوث نجی ہسپتال کےملزمان ڈاکٹرکشف اور نجف ریاض اللہ کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے۔

نجی چینل ”جیو نیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ پیرمحل کے علاقے مسجد بلاک میں گردہ سکینڈل میں ملوث مفرور ڈاکٹرکشف اورنجف ریاض اللہ ے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ۔مرکزی ملزمان سابق گورنرپنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما چودھری سرورکے بھانجے ہیں۔
جبکہ ترجمان چوہدری سرورکا موقف ہے کہ ان کا ملزمان کے کسی غیرقانونی کام سے کو ئی تعلق نہیں۔
وا ضح رہے ایف آئی نے کارروائی کرتے ہوئے پیرمحل سے6 افرادکوگردے کی پیوندکاری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، جو پچھلے کئی سالوں سے یہ مکروہ دھندا چلارہے تھے۔

(Visited 20 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *