ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سیاسی صورتحال میں بڑا اپ سیٹ

ریاض فتیانہ پر پی ٹی آئی کے دروازے کُھل گئے

میجر ندیم شہزاد کی حکمت عملی کام کر گئی

کمالیہ (خصوصی رپورٹ ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ سے سابق ایم این اے و سابق صوبائی وزیر تعلیم ریاض فتیانہ کی مقامی پی ٹی آئی قیادت سے اختلافات اور مسلسل مخالفت کے بعد مرکزی سطح پر پی ٹی آئی میں شمولیت کے دروازے کھل گئے ہیں ایک بار پھر چوہدری سرور کو سینیٹر بنوانے میں کردار ادا کرنے والے میجر ندیم شہزاد نے جامع منصوبہ بندی سے ریاض فتیانہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے راہ ہموار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میجر ندیم شہزاد نے اپنے آبائی حلقہ پی پی 123 سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کو الیکشن لڑنے کی پیشکش بھی کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور نے مشورے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ یاد رہے کہ میجر ندیم شہزاد کے بھائی انجم شہزاد جگنو مذکورہ علاقے سے دوبارہ ناظم سمیت ضلع میں مختلف عہدوں پر رہ چکے ہیں اور علاقہ میں اکثریتی ووٹ بینک ہونے کی وجہ سے حلقہ 123 سے چوہدری سرور کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

خصوصی رپورٹ ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

(Visited 162 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *