قطر سے سید فہیم الدین نیشنل بُک فاؤندیشن اوورسیز سفیرِ کتاب منتخب ۔۔۔ رپورٹ : مُراد علی شاہد ؔ ۔ دوحہ قطر

نیشنل بُک فاؤنڈیشن پاکستان کی بنیاد 1972 ء میں باقاعدہ پارلیمنٹ کے ایک نوٹیفیکیشن کے تحت رکھی گئی۔جس کا مقصد اردو زبان کی ترویج وترقی کے ساتھ ساتھ اردو زبان و ادب سے متعلق کتاب کی کم قیمت پر آسان ترسیل بھی ہے۔کہ روز افزوں مہنگائی کے دور میں عشاقِ اردوادب و کتب بینوں تک نایاب اور جدید کتب کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔اس سلسلہ میں نیشنل بک فاؤنڈیشن ہر سال ایک قومی کتب میلہ اسلام آباد میں منعقد کراتی ہے۔جس مین قومی قلمکاروں کے علاوہ پوری دنیا سے محبانِ اردو ادب کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔جن ملکوں میں اردو بولی اور سمجھی جانے کے ساتھ ساتھ وہاں کسی بھی حوالہ سے اردو ادب کی خدمات بھی اگر ادا کی جا رہی ہو تو نیشنل بُک فاؤنڈیشن اس ملک میں کسی اہم ادبی شخصیت کو اس کی اردو و ادبی خدمات کے اعتراف میں سفیرِ کتاب بھی مقرر کرتی ہے۔قطر کو اس سال یہ اعزاز حاصل ہوا کہ دوحہ قطر کی معروف ادبی و سماجی شخصیت سید فہیم الدین ہاشمی کو اس سال سفیرِ کتاب قطر منتخب کیا گیا۔سید فہیم الدین ہاشمی دس کتابوں کے مصنف ہیں،ایک ادبی و سماجی تنظیم پاکستان ایسو سی ایشن قطر کے چئیرمین بھی ہیں۔اور پاکستان ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے مختلف قسم کے ادبی و فلاحی پروگرامز بھی منعقد کرواتے ہیں۔سید فہیم کو یہ اعزاز بھی بخشا گیا کہ ان کی دو کتابوں’’انفراد اور در بہ در‘‘کی تقریب رونمائی بھی نیشنل بک فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقد کی جائے گی۔جو قطر کی مردم خیز سرزمین کے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔پاکستان ایسو سی ایشن قطر کے تمام ممبران اور ادبی حلقوں کی طرف سے سید فہیم الدین اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کو مبارکباد۔

(Visited 19 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *