راجن پور پولیو سے متاثرہ نوجوان

راجن پور (ایڈیٹر ہماری بات پاکستان۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پولیو سے متاثرہ نوجوان محمد شکیل نے مثال قائم کر دی ۔تفصیل کے مطابق راجن پور کے نواحی قصبہ کوٹلہ نصیر میں پولیو سے متاثرہ نوجوان محمد شکیل نے جسمانی معذوری کے آگے ہار نہ مانی اپنی محنت کے بل بوتے پر ٹیلر ماسٹر بن گیا محمد شکیل بچپن میں پولیو وائرس کا شکار ہو گیا تھا جس کی وجہ اس کی دونوں ٹانگیں ناکارہ ہو گئیں۔ وہ قصبہ کوٹلہ نصیر کے ٹیلر ماسٹر حبیب اللہ کے پاس ٹیلرینگ کا کام سیکھتا رہا جو اپنی ہمت اور حوصلے کی وجہ چند عرصہ ٹیلر ماسٹر بن گیا محمد شکیل نے اپنے استاد کو پھولوں کی مالا پہنائی اور سفید پگڑی باندھتے ہوئے اپنے اس منفرد انداز استاد کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ٹیلر ماسٹر حبیب اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں معذور افراد کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے ان کو ہنر مند بنانا چاہیے ان کا کہنا تھا میں نے محمد شکیل کو اپنے بچوں کی طرح اپنے پاس رکھا ہے اب یہ مکمل ماسٹر بن چکا ہے اور باعزت روزگار کما سکتا ہے ۔اس موقع پر ملک مکرم علی نے ٹیلر ماسٹر حبیب اللہ کی اس انسانی ہمدردی کو خوب سرہاتے ہوئے کہا کہ جبیب اللہ نے محمد شکیل کو ہنر مند بنا دیا ہے۔ ان ہمراہ عبدالجبار خان دریشک نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ایسے افراد پر خصوصی توجہ دیں ان کو ہنر مند بنا کر باعزت شہری بنایا جائے تاکہ یہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلایں محمد شکیل جیسے لوگ دنیا کے لیے مثال ہیں جبکہ محمد شکیل نے حکومت اپیل کی ہے کہ اسے ویل چیر دی جائے تاکہ وہ اپنی دوکان پر خودآ جا سکے۔

(Visited 21 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *