فلم آشیانہ اپنے آفاقی پیغام کے ساتھ ایک ریکارڈ بزنس کی حامل ہو گی۔ ایم افضل چوہدری

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ نیوز ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) چوہدری آرٹس سوسائٹی کے ایڈمن ایم افضل چوہدری اور فلم ساز سلیم کلیرا نے ایک مشترکہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں کہ جب پاکستان ایک بار پھر سے دوبارہ شوبز فلم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ کیونکہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ، اور اس موقع پر فلم ساز سلیم کلیرا نے اگلے سال 2017کے آغاز پر ایک نئی اردو فیچر فلم آشیانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ہدایت کار شیخ فراز کی یہ فلم اپنے جدت اور راعنائی اور بلحاظ کہانی کے اعتبار سے دوسری تمام فلموں سے نہ صرف قدرے مختلف بلکہ اپنی نئی اقدار اور روایات کی بالکل منفرد انداز میں حامل ہو گی۔ فلم کے کردار اور واقعات اپنے اندر نہ صرف ایک دلچسپی کے علاوہ فکر انگیز ہو نے کے علاوہ سماجی اور معاشرتی ناہمواریوں کے خلاف سر پیکار ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کا سکرپٹ نوجوان رائٹر عمران ابراہیم نے لکھا ہے۔ واضح رہے اس کا سکرپٹ اور اس کا پیٹرن کردار و واقعات اپنی روایاتی طرز اور ڈگر سے ہٹ کر ایک بالکل جدید نئی منفرد روایات کی عکاسی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کیونکہ یہ فلم عشق ومحبت کی لازوال کہا نی نہ صرف اپنے اندر ایک آفاقی پیغام کے ساتھ فطرت کے حسین مناظر کی دلکشی بھی سمائے ہوئے ہے۔ یہ فلم معاشی ناہمواریوں کے علاوہ معاشرہ کی سفاقیوں سے بھی پردہ چاک کرتی ہے۔ کیونکہ فلم کے عکاس محبوب ملک نے اس فلم کی عکاسی پاکستان کی حسین وادیوں کے دلکش اور دلفریب مناظر کے علاوہ ہمارے معاشرہ کی تلخ و شیریں چیرہ دستیوں کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ عشق و محبت کی اس لازوال داستان میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے اس فلم میں نہ صرف پیار محبت بلکہ جذبہ حب الوطنی کے ساتھ معاشرتی اقدار کی پامالی سے بیزار ی اور انسانی رشتوں کے تقدس و وقار اور عظمت اور انسانیت کے احترام کی بحالی کا ایک سبق آموزآفاقی پیغام اپنے اندر سمائے ہوئے ہئے۔ اور فلم کی موسیقی کی دھنوں کی ترتیب ایس اے رحمان نے روایتی انداز سے ہٹ کر بالکل منفرد دھنوں میں مرتب کی ہے۔ اس فلم کی مدر سروں کے جہاں جادو ہیں وہاں اخلاقی اور انسانی سبق آموز اور فکر انگیز معاشرتی آفاقی پیغام بھی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم اِنشاء اللہ آئندہ سال عید الفطر کے موقع پر سرکٹ کے بہترین سینماؤں میں ریلیز کے لئے پیش کر دی جائے گی۔
بشکریہ : شیخ فراز(میڈیا ڈائریکٹر اینڈ فلم ایڈوائزر لاہور)۔

(Visited 87 times, 1 visits today)

0 Responses to فلم آشیانہ اپنے آفاقی پیغام کے ساتھ ایک ریکارڈ بزنس کی حامل ہو گی۔ ایم افضل چوہدری

  1. Hello, I check your blog on a regular basis. Your story-telling style is awesome,
    keep up the good work!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *