اسدالرحمان اور اس کے ساتھیوں نے 60 لاکھ مالیت کے کمرشل پلاٹ پر قبضہ کر لیا۔ ( MNA)مسلم لیگ ن کے ۔

سکاٹ لینڈ، گلاسگو (پ ، ر ) مسلم لیگ نواز کے ایم این اے، اسدالرحمان اور اس کے ساتھیوں نے پلاٹ پر قبضہ کر لیا ۔صغیر عالم پچھلے 22 سال سے سکاٹ لینڈ میں رہتا ہے انہوں نے سکاٹ لینڈ، گلاسگو میڈیا کو بتایا کہ جب وہ پاکستان اپنے پلاٹ پر گیا تو ان کے وفاداروں نے ڈونڈوں سے حملہ کر دیا۔ اوورسیز پاکستانیز فورم کو دو مرتبہ کیس جمع کروایا، حکومتی اداروں نے اثر ورسوخ استعمال کر کے میرے کیس کوہی زبردستی ختم کروادِیا۔ سکاٹ لینڈ گلاسگو کے شہری کے چوہدری صغیر عالم نے سکاٹ لینڈ، گلاسگو میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ لگتا ہے کہ مسلم لیگ نواز (ن) کے ایم این اے، اسدالرحمان اور اس کے ساتھیوں نے جب 60 لاکھ مالیت کا پلاٹ دیکھا تو ان کے منہّ میں پانی آگیا اور انہوں نے قبضہ کرلیا اور جب یہ پتہ چلا کہ پلاٹ کا مالک سکاٹ لینڈ گلاسگو میں رہتا ہے تو سوچا سونے پر سہا گہ ہو گیا۔ چوہدری صغیر عالم کا کمرشل پلاٹ جو پیر محل واہگی اڈہ ٹوبہ میں ہے جب صغیر عالم پاکستان میں اپنے پلاٹ پر گیا تو ان کے وفاداروں نے ڈونڈوں سے حملہ کر دیا ۔اورسیز کمیشن ، حکومتی اداروں اور اِن کے اثر ورسوخ کے سامنے بے بس اور لاچار ہو گئے۔ انہوں نے صغیر عالم کی مدد کی بجائے ایم پی اے اور ایم این اے کے ڈر سے صغیر عالم کاکیس بند کر دیا ۔سب سرکاری ادارے اور افسران ایسے لگتا ہے ان کے غلام ہیں۔ چوہدری صغیر عالم نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اوروزیر اعلیٰ پاکستان کے اسدالرحمان سے خاص تعلقات ہیں۔ اور اِن کی پارٹی موجودہ ایم این اے ہے۔جس کی وجہ سے مجھے انصاف نہیں مل رہا۔خبر لگنے کے بعد میرے بھائی پر قاتلانہ حملہ بھی کروایا۔اور دھمکیاں بھی دی ہیں۔مجھے اور میرے بھائی کو اِن سے جان کا خطرہ ہے۔مجھے یا میرے بھائی کواگر کچھ ہو گیا تو اس کے ذمہ دار، اسدالرحمان ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے کمرشل پلاٹ پر قبضہ کرنے والے اور ایم این اے اسدالرحمان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان قانونی کارروائی کریں۔اور مجھے میرا کمرشل پلاٹ واپس دِلایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خبر کی تفصیل
SK News
میں دیکھیں۔ نیوز کا ویڈیو لنک یہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔
کسی بھی قسم کی معلومات اور مزید ثبوت وٹس ایپ پر حاصل کر سکتے ہیں۔
00447818052721 صغیر عالم

(Visited 55 times, 1 visits today)

One Response to اسدالرحمان اور اس کے ساتھیوں نے 60 لاکھ مالیت کے کمرشل پلاٹ پر قبضہ کر لیا۔ ( MNA)مسلم لیگ ن کے ۔

  1. I do accept as true with all of the concepts you have introduced to your post.

    They are really convincing and can definitely work. Nonetheless,
    the posts are very short for novices. Could you please prolong them a bit from next time?
    Thanks for the post.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *