سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے وفد کی ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹر غیاث گل صاحب سے ملاقات

صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے چوبیس گھنٹے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں ۔ ڈاکٹر غیاث گل

شیخوپورہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے بیس رکنی وفد نے ڈی پی او شیخوپور ہ ڈاکٹر غیاث گل صاحب سے تعارفی میٹنگ کی ۔جس میں سمیع اللہ وٹو ، تبسم شہباز، ڈاکٹر رائے اسحاق ،حکیم ذوالفقار، ملک اسد اللہ خاں وٹو، ملک تجمل ریاض وٹو، راشد جندران، میاں بلال رضا، ساجد علی انصاری، رانا رمضان، اکرم شیخ، محمد نعمان کھوکھر، ملک عباس، نور محمد، امانت علی و دیگرممبران نے شرکت کی۔ڈی پی او کو یونین کے حوالے سے تعارف کرواتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ وٹو نے بتایا کہ ہم ہر مہینے اپنی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ آپ کے ساتھ بھی میٹنگ کیا کریں گے۔ تاکہ ہم ضلع شیخوپورہ کی عوام کو درپیش مشکلات اعلیٰ احکام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ۔ ہماری یونین کے ہر ممبرکی کوشش ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل حل کروانے کے لیے بھر پور کوشش کریں۔ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹر غیاث گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کا منشور سن کر خوشی ہوئی کہ ایسی صحافتی تنظیم بھی سامنے آئی ہے جو اپنے اور گردو نواح کے مسائل اعلی احکام تک پہنچانے کے لیے ایک منفرد ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ جو طریقہ کار آپ نے اپنایا ہے اگر اس پر عمل درآمد ہونا شروع ہوگیا تو انشاء اللہ صحافتی باب میں ایک مثبت صحافت کا آغاز شروع ہوگا۔ جس سے نہ صرف یونین سے منسلک ممبران کو فائدہ ہوگا بلکہ معاشرے کا عام فرد بھی مستفید ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور صحافی کا ہمیشہ سے چولی دامن کا ساتھ رہا ہے میرے سمیت شیخوپورہ پولیس کے تمام ملازمین صحافیوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کروانے کی بھر پور کوشش کریں گے میرے آفس کے دروازے آپ سب کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ آپکی ماہانہ پولیس انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ سے ہمیں جرائم پر قابو پانے میں بہت آسانی ہوگی ۔ کامیاب میٹنگ کے اختتام پر سوہنا پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر مہر جنید رشید نے ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹر غیاث گل کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور بعد ازاں میٹنگ میں شرکت کرنے والے ممبران سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یونین اپنے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے ہر مہینے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز پر سختی سے پیراعمل رہے گی۔ تاکہ اپنے گردونواح کے مسائل سے اپنی متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے بہتر طریقے سے حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔جس سے نہ صرف مسائل حل ہونگے بلکہ ہمارے ممبران کے اپنی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات بھی مضبوط ہونگے۔

(Visited 15 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *