ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں’’کرسچن کمیونٹی فاؤنڈیشن کمالیہ‘‘ نے مسیحی اسیران کو مسیحی کتب انجیل مقدس، اور مذہبی لڑیچر تقسیم کیئے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر۔عبدالرحمان ) ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسیحی اسیران کو ( کرسچن کمیونٹی فاؤنڈیشن کمالیہ) کے صدر کی طرف سے مسیحی کتب انجیل مقدس، اور مذہبی لڑیچر تقسیم کیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈِسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسیحی اسیران کو ( کرسچن کمیونٹی فاؤنڈیشن کمالیہ) کے صدر، راشد پولوس، جنرل سیکرٹری ارشد تبسم، اور سیکرٹری نشر و اشاعت محسن پولوس مسیحی نے مسیحی کتب تقسیم کیں جس میں خاص طور پر انجیل مقدس، مذہبی لڑیچر کی کتب اور روزری شامل تھیں۔ جیل میں مسیحی اسیران کو مسیحی کتب انجیل مقدس، اور مذہبی لڑیچر تقسیم کرنے کی اجازت دینے پر سپریٹنڈنٹ ڈِسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ عبداللہ خان نیازی صاحب اور اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ حافظ محمد وسیم صاحب کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے فراخ دِلی سے کرسچن کمیونٹی فاؤنڈیشن کمالیہ کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا ۔ اور سپریٹنڈنٹ کی قیادت میں تمام اقلیتی اسیران اپنی مذہبی و فنی تعلیم آزادانہ طور پر حاصل کر رہے ہیں۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *