حکمران اپنا قبلہ درست کریں ۔ میاں صغیر عالم رامے

یورپ ( نمائندہ اکرام الدین ) معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں صغیر عالم رامے نے کہا کہ حکمران اپنا قبلہ درست کر لیں اس سے پہلے کہ عوام کا ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے پاکستان کے نظام کو پاکستان کے مطلب کلمہ طیبہ کے قوانین پر چلایا جاۓ ملک بھر میں اسلامی نظام رائج کریں ملک,قوم کے لیڈر عوام کے خادم بنیں بادشاہت,وڈیرہ شاہی اور تکبر کو ختم کرکے عاجزی کو اپنائیں کیونکہ ان کے چولہے عوام کے ٹیکسوں پر چلتے ہیں اس طرح کہنہ بھی درست ہے کہ وہ عوام کے تنخواہ دار نوکر ہیں اور تنخواہ دار نوکر اپنے مالکان کی عزت,آبرو,جان و مال اور تحفظ کے ذمہ دار ہیں نہ کہ مالکان اپنے تنخواہ دار نوکر کی اپنی اوقات کو اپنے فرائض کو یاد کرتے ہوۓ عوام کے مسائل حل کریں,اور عوام کے وسائل عوام تک پہنچائیں اور عدلیہ اور فوج کا احترام کریں ان کے خلاف بیان بازی بند کریں عوام کی عدالت سے بچیں کیونکہ جو حکمران,لیڈر عوام کی عدالت میں گیۓ ہیں ان کا حشر بڑا عبرتناک ہے عوام سے معافی مانگیں اور ملک میں اسلامی نظام کا قیام کریں میاں صغیر عالم رامے نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کریں اسی میں ان کی بہتری ہے اور تحفظ ختم نبوت کے قوانین میں تبدیلی کی سازش کرنے پر اللہ سے سچی توبہ کریں پاکستان کی بنیاد دوقومی نظریہ پر اور پاکستان کا مطلب کلمہ طیبہ کا احترام کریں.جس پر ہر مسلم جان دیتا ہے ہر پاکستانی جان دیتا ہے ورنہ رسوائی تمہارا مقدر ہے۔

(Visited 22 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *