مہر عمر اللہ سلیم پوری کا حلقہ پی پی 123 میں پی ٹی آئی پارٹی کے ٹکٹ کی غلط تقسیم پر آزاد اُمیدوار کو سپورٹ کا اعلان

پی پی 123 سے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی سے غداری کرنے والوں کو ٹکٹ دیا گیا ۔

یہی کوشش رہی ہے کہ علاقے کو ایک اچھی اور دین دار بے لوث قیادت دیں۔ مہر عمر اللہ سلیم پوری

پیر محل  ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ناراض نظریاتی رہنماء مہر عمر اللہ سلیم پوری کی اپنے عزیز سابق گورنر چوہدری سرور کی پارٹی حلقہ پی پی 123 میں پی ٹی آئی پارٹی کے ٹکٹ کی غلط تقسیم پر آزاد اُمیدوار کو سپورٹ کا اعلان ۔میرا گروپ ضلعی صدر میجر احمد نواز ،میاں اختر جاوید، ڈاکٹر کشف ریاض، رمضان ننھا اور پارٹی ورکر کے ساتھ تھا۔لیکن PP123 سے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی سے غداری کرنے والوں کو ٹکٹ دیا گیا ۔ضمنی الیکشن میں سونیا بی بی نے پی ٹی آئی کی حمایت اورٹکٹ حاصل کرنے کے بعد ہمارے گروپ سے غداری کرکے ہماری پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔ہم نے تبدیلی کا نعرہ 5سال بلند کیا اور پی ٹی آئی کے لیے ہر قدم پر جدوجہد کی ،چاہے اسلام آباد لاک ڈاؤن کے موقع پر اپنے گھروں پر حکومت کی طرف سے سیاسی چھاپے ہوں۔یا نواز شریف کے خلاف رائیونڈ روڈ پر دھرنا ہو یا کہیں بھی دھرنا ہو، ہر موقع پر تحریک کا ساتھ دیا ۔پیر محل شہر میں مہر فیملی کی خدمات کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں ۔مہر عمر اللہ سلیم پوری نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے لئے دن رات کام کیا لیکن ہمارے گروپ کو اور ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور باڈی کی مشاورت کے بغیر صوبائی پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے صوبائی حلقہ پی پی 123 تحریک انصاف ٹکٹ ہولڈر کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ میرے دادا مہر علی محمد پیر محل سے بار ہا بار چیئرمین بلدیہ ٹاؤن کمیٹی رہے اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رہے۔ پیر محل شہر سے اِن شاء اللہ واضح اکثریت سے اپنے اُمیدوار کو جتواؤں گا ۔ تحریک انصاف علاقائی سطح پر شرمندگی کا باعث بنی ہے۔ اس لئے فیصلہ آزاد اُمیدوار کے حق میں کیا ہے ہماری پانچ سالوں میں یہی کوشش رہی ہے کہ علاقے کو ایک اچھی اور دین دار بے لوث قیادت دیں۔جس طرح پارٹی ٹکٹ دیا اس پر دِلی افسوس ہے۔اس فیصلے سے پی ٹی آئی گروپ میرا گروپ اور ورکر سب مایوس ہوئے ہیں۔ اِن شاء اللہ فتح ہماری ہوگی، آزاد اُمیدوار عرفان الحسن کو بھرپور سپورٹ کریں گے ۔ پی ٹی آئی کا کونسا ایسا ایونٹ جو ہم نے مِس کیا ہو، کونسا دھرنا کونسا احتجاج ،جس میں ہمارے گروپ کی شرکت نہ ہوئی ہو ۔اہلِ علاقہ سے درخواست ہے اپنے بہن بھائیوں اور دوستوں سے درخواست ہے کہ عرفان الحسن کو سپورٹ کریں ووٹ کریں یہ الیکشن آپ کاالیکشن ہے ضمیر کو ووٹ دو اِن شاء اللہ ترقی خوشحالی اس علاقہ کی منزل بنے گی۔ اِن شاء اللہ جیت کے بعد سب سے پہلے ان دیہات سے ترقیاتی کام شروع کریں گے جہاں پہنچنے کے لئے سڑک تک نہیں اور وہ علاقے پی پی 123 حلقہ کے سندھیلیانوالی کے دیہات ہیں۔ ایم این اے کا فیصلہ دوست احباب اور گروپ سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(Visited 36 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *