قصاب حضرات اپنا قبلہ درست کر لیں

 موذی اور بیمار جانور زبح کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، بکری کو ذبح کرنا خلاف قانون ہے

بغیر مہر کے گھروں میں جانور زبح کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ شیخ علی اکبر

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) موذی اور بیمار جانور کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، جو لوگ بغیر مہر کے گھروں میں جانور زبح کریں گے انکے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ بکری کوذبح کرنا خلاف قانون ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ علی اکبر سپریڈنٹ سلاٹر ہاؤس نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا انکا مزید کہناتھا کہ ہمیں بہت سی شکایات مل رہی ہیں کہ قصاب دوکاندار لوگوں کو بیمار جانوروں کا گوشتفروخت کررہے ہیں جبکہ ایک جانور سلاٹر ہاؤس اور کچھ جانور وہ گھر میں ذبح کر لیتے ہیں ۔

میرا ان سے کہنا ہے کہ قصاب حضرات اپنا قبلہ درست کر لیں اور اگر کسی بھی دوکاندار نے کوئی بھی جانور کو گھر میں ذبح کرنے کی کوشش کی اور موقع پر پکڑا گیا تو اس کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیکر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ مادہ یعنی بکری کو ذبح کرنا خلاف قانون ہے۔ اگر کوئی بکری وغیرہ کو ذبح کرتا پکڑا گیا تو اس کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اس کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ریٹ لسٹ سے زائد گوشت فروخت کرنے کی کوشش کی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(Visited 26 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *