رانا مجاہد ندیم کی شادی پر سیاسی، سماجی و فلاحی شخصیت کی شمولیت اور مبارکباد

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) ٹمبر مارکیٹ کمالیہ کے نائب صدر رانا شاہد ندیم اور سابقہ صدر ٹمبر مارکیٹ رانا نصر اللہ خاں کے چھوٹے بھائی رانا مجاہد ندیم کی شادی خانہ آبادی گزشتہ دنوں بخریت سے انجام پائی۔ ولیمہ کی تقریب کا اجتماع ہفتہ کی شام المدینہ پیلس چیچہ وطنی روڈ میں منعقد ہوا۔ تقریب میں مہمانوں کی تواضع کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر ون ڈش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شادی کی تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات جن میں ممتاز بزنس مین رانا زاہد ندیم، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر افتخار انجم اور پی ڈبلیو جی کے صدر سابقہ کونسلر رانا شفیق بلا اور سابقہ کونسلر شفیع محمد بلوچ چک نمبر725گ ب تحصیل کمالیہ، سماجی و فلاحی شخصیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری کے علاوہ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاو ہ پریس اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *