آزادیِ کشمیر کے لیے پوری قوم کو مل جل کر جدوجہد کرنا ہو گی ۔ آصف پٹھان

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل نمبر 64 کے صدر آصف پٹھان کے نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ کی سرپرستی میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔کشمیر کی آزادی کے لیے پوری پاکستانی قوم کو مل جل کر جدو جہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم بند کرانے کے لیے خاموش تماشائی بننے کے بجائے کشمیر ی عوام کو اِن کے حقوق دِلائے۔

(Visited 65 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *