چیچہ وطنی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرہ تنگ کردیا ۔ چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو

ایس ایچ او رانا محمد آصف سرور کی سربراہی میں 6123900 روپے کی ریکوری کی گئی مزید تفصیلات پڑھیں۔ مقصود احمد سندھو کی اس رپورٹ میں

چیچہ وطنی (رپورٹ مقصود احمدسندھو) چیچہ وطنی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرہ تنگ کردیا بدمعاشوں،چوروں،ڈاکوؤں، نقب زنوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی سے تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی کارکردگی شہر یوں کے اطمینان کا باعث بن رہی ہے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانا اور لاکھوں روپے کی رقم کی ریکوری سے شہریوں کاپولیس پر اعتماد بڑھ رہا ہے شہرمیں منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جرائم میں خاطر خواہ کمی کاباعث بنا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ س ٹی چیچہ وطنی کے گزشتہ چھ ماہ کے ریکارڈ کے مطابق (ایس ایچ او)رانا محمد آصف سرور کی سربراہی میں 6123900روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ منشیات کے سینتالیس مقدمات میں بڑی مقدار میں شراب،چرس،افیون،اورہیروئن برآمد کرکے ملزمان کو حوالہ زندان کی کیا گیا ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق پولیس نے 15270 گرام چرس،1260گرام افیون158لیٹر،شراب پکڑی علاوہ ازیں نا جائز اسلحہ کے اکتالیس پرچے درج کرتے ہوئے ملزمان سے کلاشن کوف،پسٹل تیس بور اور گولیاں برآمد کیں ایک سو پچاس اشتہاریوں اور نو عدالتی مفروروں کوگرفتار کر نا تھانہ سٹی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ”پنجاب پریس کلب چیچہ وطنی“ سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے مثالی امن و امان کا قیام اور قانون کی عملداری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقدمات کی میرٹ پر تفشیش کی جائے گی تھانہ کو شریفوں کیلئے دارالامان سچ ثابت کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ تھانے میں ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ مکمل بند ہے شہری اپنی شکایات بلا جھجک خوددرج کروائیں۔

(Visited 29 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *