چیچہ وطنی کی خبریں ۔ مقصود احمد سندھو سے

چیچہ وطنی (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمدعابد کلیار نے کہاہے کہ عید کے موقع شہرکی تزئین وآرائش اور صفائی ستھرائی کاکام مکمل کرلیاگیاہے انتظامی اہلکار عوام کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور اس بار رمضان بازار میں بھی عوام کو سستی،معیاری اور ہمہ اقسام کی اشیاء پورارمضان المبارک دستیاب رہی ہیں۔ انہوں نے ”ہمارے نمائندہ“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہرکے داخلی وخارجی راستوں سمیت گلی محلوں میں بھی سینٹری ورکرز نے صفائی کا کام تندہی سے سرانجام دیاہے شہرکی صفائی کیلئے عملہ عید پراور عید کے بعد بھی اسی طرح متحرک رہے گا اور صفائی میری ترجیحات میں شامل ہے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی بلدیہ کاعملہ اور ریونیواہلکار روں کی مددسے دن رات کوشاں رہوں گا ناجائز منافع خوروں، تجاوزات کرنے والوں اور سرکاری املاک پر قبضہ کرنے والوں سے جس طرح نمٹ رہے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ شہری اپنے شہرکے روشن مستقبل کے لئے انتظامیہ کے دست و بازوبنیں اور سماج دشمن عناصرکے خلاف ذمہ دارشہری ہونے کا کرداراداکریں شہری تنظیموں اور تاجرنمائندوں نے ا نتظامیہ سے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور امیدہے کہ تجاوزات کے خاتمے سمیت شہری مسائل کو حل کرنے کیلئے سول سوسائٹی اپنا مثبت اور جاندار کردار ادا کرتی رہے گی بلدیہ عملہ کوعوام کا خادم بنانے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیچہ وطنی (نمائندہ خصوصی) مقامی صحافی محمدعلی شیخ،محمدعمر، عبدالجبار، محمدابوبکر، محمد شاہد، محمد نوید،عبدالوحید ملاوی والے، محمد شفیق افریقہ والے،کی دادی اورعبدالطیف،محمدسلیم،محمد حنیف کی والدہ جوکہ طویل علالت کے بعدرضاالہٰی سے انتقال کرگئی تھی ان کی نما ز جنازہ جامع مسجدبلاک نمبر12میں ادا کی گئی جس میں شہرکی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔اوران کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اُن کی رہائش گاہ بلاک نمبر7بیری والا سکول والی گلی میں بوقت افطاری اداکی گئی اورمرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔

(Visited 21 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *