دربار عالیہ نسبت رسولی کشکہ شریف حویلیاں میں عرس کی تقریب بروز جمعہ 6 ستمبر کو ہوگی

عرس میں مریدین، زائرین ملک بھر اور بیرون ملک سے لوگ شرکت کریں گے

برطانیہ ( نمائندہ نوید خان) دربار عالیہ نسبت رسولی کشکہ شریف حویلیاں میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ و حضرت پیر سید احمد شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ نقشبندی کی یاد میں عرس مبارک کی تقریب کا آغاز بروز جمعہ،6 ستمبر کو ہوگا تقریب جمعہ، ہفتہ اور اتوار بتاریخ 6 سے8 ستمبر تک جاری رہے گی۔ جس میں مریدین اور زائرین ملک بھر اور بیرون ملک سے شرکت کریں گے چادر پوشی کی خصوصی تقریب بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ ہوگی۔ محفل نعت کا خصوصی انتظام بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب کیا گیا ہے جس میں جید علمائے کرام و مشائخ عظام اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں شرکت فرمائیں گے۔آخری اور مجلس کبری بروز اتوار صبح 10 تا 2 بجے دوپہر ہو گئی جس میں نعت خوانی اور مقررین کے بیانات ہوں گے۔
محفل کا اختتام حضرت پیر الحاج سید شاہد حسین بادشاہ دامت برکات نقشبندی قادری مشاہدی سجادہ نشین کے اختتامی خطبہ ملفوظات عالیہ اور اجتماعی دعا سے ہوگا جس میں قبلہ پیر صاحب وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔ تمام عالم اسلام کو اس بابرکت محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ عرس شریف کے جملہ انتظامات صاحبزادہ سید زاہد حسین آف برطانیہ اور صاحبزادہ سید مجاہد حسین آف برطانیہ والے کی زیر نگرانی ہونگے۔ زائرین کے لیے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

نوٹ :- خواتین کے لیے پردے کا خاص انتظام رکھا گیا ہے۔

(Visited 16 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *