پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے

بھارت کو کسی بھی جارحیت کا صدیوں تک خمیازہ بھگتنا ہوگا

انڈیانے دوستی کاہاتھ بڑھایا تودوستی اگرجنگ کی بات کی تو انڈیاکوصفحہ ہستی سے مٹادیں گے: آصف پٹھان

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر ہماری بات پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل نمبر 64 کے صدر آصف پٹھان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے بھارت کو کسی بھی جارحیت کا صدیوں تک خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہندوستان کی کسی بھی غلطی کا جواب دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اگربھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو نہ صرف فوج بلکہ عوام بھی اس کی آنکھیں پھوڑ دیگی ہم اپنی فوج اورملک کے ساتھ ہیں اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر انڈیانے دوستی کاہاتھ بڑھایا توہم دوستی کریں گے اگرجنگ کی بات کی تو انڈیاکوصفحہ ہستی سے مٹادیں گے کیونکہ ہم پاکستان کے لیے جان قربان کرنے کا عزم و حوصلہ رکھتے ہیں۔

(Visited 19 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *