میں وہ لڑکی ھوں ۔۔۔ تحریر : شاعرہ ثناء خان تنولی

میں وہ لڑکی ہوں
کہ دیکھ کر جس کو
چاند زمین پر آ بھی
تو سکتا ھے۔۔۔
میں وہ لڑکی ہوں
کہ جس کی آھٹ پر
پرندے سبھی چھپے
درختوں کی ٹہنیوں پر
اپنے گھونسلوں میں
نکل کر آ بھی تو سکتے ھیں۔۔۔
میں وہ لڑکی ہوں کہ
جس کی ہر اِک سُر اور لَے پر
تتلیاں سبھی پر بکھرائے
جہاں جھوم سکتیں ھیں
وہاں ناچ بھی تو سکتی ھیں۔۔۔
میں وہ لڑکی ہوں کہ
جس کے آنے سے سیاہ و
تاریک رات بدل بھی تو
سکتی ھے اُجالے میں ۔۔۔
میں وہ لڑکی ہو کہ
جسے دیکھتے ہی
آسمان پر پھیلے سبھی
بادل برس بھی تو سکتے
ھیں گُھمر____گُھمر!!!۔۔۔

(Visited 33 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *